فیصل آباد، ایم پی اے ملک نوازکے والدکی گاڑی پر فائرنگ

فیصل آباد، ایم پی اے ملک نوازکے والدکی گاڑی پر فائرنگ

فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ جھنگ روڈ کے نواحی علاقہ جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ میں مقامی ایم پی اے ملک نواز کے والد ملک یوسف کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ملک یوسف خوش قسمتی سے کار کے اندر موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ معلوم ہوا ہے ملک یوسف خریداری کیلئے الیکٹرک شاپ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہ پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : علاقائی