سب انسپکٹر کی رشوت لیتے ہوئے فوٹیج منظر عام پر آگئی ،آئی جی نے نوٹس لے لیا ،اہلکار معطل

سب انسپکٹر کی رشوت لیتے ہوئے فوٹیج منظر عام پر آگئی ،آئی جی نے نوٹس لے لیا ...
 سب انسپکٹر کی رشوت لیتے ہوئے فوٹیج منظر عام پر آگئی ،آئی جی نے نوٹس لے لیا ،اہلکار معطل

  

لاہور(وقائع نگار) اسلام پورہ پولیس کے سب انسپکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت لیکر چوری شدہ گاڑی کو کلیئر کروانے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر محمد اجمل کاہنہ میں تعینات تھا جہاں سے تبدیل ہو کر وہ اب اسلام پورہ میں تعینات ہے ۔چند روز قبل کاہنہ کے علاقہ میں ایک گاڑی سے شراب برآمد کی گئی جبکہ گاڑی بھی چوری کی تھی جس پر پولیس نے گاڑی کو فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو فرانزک لیبارٹری سے کلیئر کروانے اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کے لئے سب انسپکٹر محمد اجمل ملزمان کے ساتھیوں سے مبینہ طور پر 40ہزار روپے رشوت لے رہا ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ متعلقہ اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -