پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے 9اشتہاریوں سمیت 37ملزموں کو گرفتار کر لیا

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے 9اشتہاریوں سمیت 37ملزموں کو گرفتار کر لیا

  

لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے9اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے37ملزمان گرفتار کر لیے اور1763مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے کارروائی کرتے ہوئے9 اشتہاری ملزمان غلام عباس، محمد ساجد، خالد محمود، رب نواز، عبدالرشید، اللہ دوایہ،بابر منیر، رفیق اور علی رضا کو گرفتار کیا۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے10ملزمان منصور، محمد علی، محمد نواز، محمد الیاس، خورشید، عابد حسین، اللہ وسایا، اللہ بخش اور امتیاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے7پسٹل، 165 گولیاں،1 را ئفل اور 4 میگزین برآمدکیں جبکہ شراب کے16ملزمان احسان، محمد آصف، خالد رضا، محمد راشد، مظہر عباس، اسلم، رمضان، اقبال، محمد سلیم، محمد عدیل، الیاس، منیر، شبیر، نوید اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 125لیٹر شراب ،محمد جہان اور مرکاس مسیح سے 410ؒ ٖ ٖٖٖٖٖ گرام چرس ٰ برآمدکی۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس نے ملزم محمد یامین سے 506 کلوگرام مردہ گوشت برآ مد کر کے اس کو پولیس کے حوالے کیا۔گمشدہ بچوں محمد عمر، محمد سلیم، محمد فیاض اور شیر علی کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -