بڈیانہ :نوسرباز نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں لوٹ لئے

بڈیانہ :نوسرباز نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں لوٹ لئے

  

بڈیانہ (نامہ نگار) بڈیانہ کے نواحی گاؤں وڈیانوالہ کے انسانی سمگلر محمد افضل جٹ نے بیرون ملک اچھی نوکری اور پرکشش تنخواہ کا جھانسہ دے کر نوجوان کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لئے۔متاثرہ شخص انصاف کیلئے ایف آئی اے دفتر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں وڈیانوالہ کے رہائشی شکیل بیگ نے ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے گاؤں کے ایجنٹ محمد افضل جٹ نے میرے بیٹے ضرار بیگ کو بیرون ملک اچھی ملازمت اور پرکشش تنخواہ کا جھانسہ دے کر 5لاکھ60ہزار روپے بٹور لئے ۔ایجنٹ نے کمپنی کا ویزہ لگوانے کی بجائے وزٹ ویزہ پر میرے بیٹے کو دبئی بھیج دیا جو کہ ڈیڑھ ماہ زلیل و خوار ہو کر واپس پاکستان آگیا ،مرزا شکیل بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنٹ نے پھر سے میرے بیٹے کو سعودی عرب میں اچھی نوکری اور پرکشش تنخواہ کا جھانسہ دے کر مزید رقم لے لی اور پھر میرے بیٹے کو سعودی عرب بھیج دیا ،جہاں پر اس نے میرے بیٹے کو 90دن کا ویزہ دیا، اور وہاں پر بھی میرے بیٹے کوخوار کیا ۔

جب ہم نے ایجنٹ سے رابطہ کیا تو اس نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔متاثرین نے حکام سے نوٹس لے کر فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -