پھالیہ: مختلف واقعات میں دو خواتین اغوا، مقدمات درج

پھالیہ: مختلف واقعات میں دو خواتین اغوا، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھالیہ (نامہ نگار)مختلف واقعات میں دو اخواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ نواحی موضع کیلو کے رہائشی انصر اقبال کی بیوی جوکہ تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے کو عامر شہزاد ولد منظور احمد، امیر بی بی دختر منظور احمد وغیرہ 4افراد ساکنائے ریڑکا بالا نے زبردستی اغواء کرلیا۔ پھالیہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔دوسرے واقعہ میں نواحی موضع پھالیہ بوٹا کے رہائشی شفیق احمد ولد الف دین راجپوت نے بتایا کہ خاوند سے ناچاقی کے بعد صباء نورین عرف عینی دختر محمد جمیل بعمر 19سال سکنہ لاہور ہمارے پاس رہائش پذیر تھی۔ جسے احمد علی، محمد اسلم وغیرہ 6افراد نے زبردستی اغواء کرلیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

مزید :

علاقائی -