شادمان،ر کشا ڈرائیور نے بیٹری چور پکڑلیا، پولیس کے حوالے کردیا گیا

شادمان،ر کشا ڈرائیور نے بیٹری چور پکڑلیا، پولیس کے حوالے کردیا گیا

  

لاہور(وقائع نگار) شادمان میں رکشا ڈرائیور نے مبینہ بیٹری چور پکڑلیا،بحث وتکراراورہاتھاپائی کے بعد اسے پولیس چوکی جی اوآر کے حوالے کردیا گیا۔شادمان جی اوآر گیٹ پررکشاڈرائیورتوقیرنے نمائندہ ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ رکشا پارک کرکے وہ اتواربازارسے اشیائے خورونوش خریدنے گیا تو واپسی پر ہارون نامی چوررکشا کی بیٹری چوری کرنے کے لئے تاریں اُتاررہاتھا ، اسے دیکھ کر بھاگنے لگا تو اسکو پکڑ لیا۔موقع پرموجود پولیس اہلکارپہلے تو چپ چاپ دیکھتے رہے لیکن بعد میں چور کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پولیس چوکی جی اوآر لے گئے۔ دوسری جانب مبینہ بیٹری چور کا کہنا ہے کہ بیٹری چوری کرنے کی کوشش نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -