صوبائی دارالحکومت ، مختلف علاقوں میں 2افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق

صوبائی دارالحکومت ، مختلف علاقوں میں 2افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 2افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے، پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق یکی گیٹ کے علاقہ میں 60 سالہ محمد رمضان گھر میں پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 55سالہ محمد یوسف پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کے حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹیں سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے ۔

مزید : علاقائی