ریس کورس ،نشے میں دُھت لڑکے اور لڑکی کی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں

ریس کورس ،نشے میں دُھت لڑکے اور لڑکی کی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں

  

لاہور ( کرائم رپورٹر) ریس کورس کے علاقہ جیل روڈ پر واقع ہوٹل سے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دُھت ہوکر نکلنے والے لڑکے اور لڑکی نے چیکنگ کیلئے روکنے والے پولیس اہلکاروں کو تلاشی لینے پر تگنی کا ناچ نچا تے ہوئے ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں،پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر انہیں تفتیش کیلئے تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح جیل روڈ پر پٹرولنگ کرنیوالے محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے ہوٹل سے شراب کے نشے میں دھت ہو کر نکلنے والی لڑکی انعم اور اس کے ساتھی کو روکا تو ان دونوں نے مشتعل ہو کر پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اسی دوران ایک نامعلوم ٹیلی فون کے آنے پر ان کو پکڑنے والے اہلکار شش و پنج میں مبتلا ہوگئے کہ اب وہ ان کے خلاف کیا کارروائی کریں تاہم وہاں شہریوں کے اکٹھے ہونے پرانہیں مجبورا ان دونوں کو اپنی حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کیلئے تھانے میں منتقل کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -