شاہدرہ ،طالبعلم نے اپنی کزن کیساتھ دیکھ کر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

شاہدرہ ،طالبعلم نے اپنی کزن کیساتھ دیکھ کر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں نوجوان نے اپنی کزن کے ساتھ دوسرے نوجوان کو دیکھ کر گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق امامیہ کالونی کے رہائشی ایف اے کے طالب علم جاوید نے اپنی کزن کو گزشتہ روز محلہ کے نوجوان عمران کے ساتھ پارک میں بیٹھا ہوا دیکھ لیا۔ اس نے طیش میں آ کر عمران پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جاوید موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -