دومختلف حادثات میں 2 بچے جاں بحق

دومختلف حادثات میں 2 بچے جاں بحق

پھالیہ (نامہ نگار) دومختلف حادثات میں دوبچے جاں بحق ہوگئے، پہلا حادثہ پھالیہ کے نواحی موضع چک جانو میں پیش آیا جہاں پر 11سالہ حسن مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔ ایک اور حادثہ میں پھالیہ کے جاوید نامی شخص کی 6سالہ بچی چارجنگ پر لگے ہوئے موبائل کے چارجر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مزید : علاقائی