شاہدرہ ، 36سالہ شخص دریائے راوی میں ڈوب گیا،تلاش شروع

شاہدرہ ، 36سالہ شخص دریائے راوی میں ڈوب گیا،تلاش شروع

لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں 36سالہ شخص دریائے راوی میں ڈوب گیا ،ریسکیو ٹیم نے تلاش شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق 36سالہ عدنان فیصل آباد کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا ۔گزشتہ روز دریائے راوی میں پر اسرار طور پر ڈوب گیا ۔پولیس کے مطابق اس نے خود دریا میں چھلانگ لگائی جبکہ ذرائع کے مطابق پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ دریا میں ڈوبا ہے ۔اس حوالے سے ریسکیو ٹیم نے دریا میں اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی