باغبانپورہ ،تیز رفتار کا ر نے 20سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ،کار سوار فرار

باغبانپورہ ،تیز رفتار کا ر نے 20سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ،کار سوار ...

لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار سوار نے 20سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹائروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق 20سالہ راحت علی باغبانپورہ کا رہائشی تھا اور گھر سے کسی کام کے سلسلے میں شالیمار روڈ کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو ٹکرماردی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی