جیل روڈ، عمار کمپلیکس کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی

جیل روڈ، عمار کمپلیکس کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی

لاہور(وقائع نگار)عمار کمپلیکس کے قریب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آ تشزدگی کے باعث ٹرانسفامر جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ذرائع کے مطابق جیل روڈ پر واقع عمار کمپلیکس کے قریب رات گئے ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث ٹرانسفامر مکمل طور پر جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹرانسفامر پر اضافی لوڈ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔

مزید : علاقائی