حافظ آباد:ڈاکو ؤں نے خاتون سے زیورات اور پرائز بانڈز لوٹ لئے

حافظ آباد:ڈاکو ؤں نے خاتون سے زیورات اور پرائز بانڈز لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) حافظ آباد میں ممنا پل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل کو روک کر خاتون اور اسکے بھانجے سے مبینہ طور پر زیورات اور پرائز بانڈ لوٹ لئے ۔تفصیلات کے مطابق پیلو کا رہائشی مہدی حسن اپنی ممانی صفیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کی طرف آرہا تھا کہ ممنا پل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤ نے انہیں روک کر مبینہ طو ر پرصفیہ بی بی سے طلائی زیوارت اور پرائز بانڈز لوٹ لئے اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
ڈکیتی

مزید :

علاقائی -