گوجرانوالہ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 7 افراد زخمی

گوجرانوالہ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 7 افراد زخمی

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد خمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا شیخ رجادہ کے رہائشی محنت کش محمد حسین کے گھر کی خستہ ہال چھت حالیہ بارشوں کے باعث اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں حسین کی 25 سالہ بیٹی سمیرا 9 سالہ نا دیہ ڈیڈھ سالہ امیر حمزہ 3 سالہ علی سمیت 7 افراد ملبے کے نیچے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے دبے ہو ئے افراد کو نکال کر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دو بچوں کی حا لت تشویشناک ہے۔

مزید :

علاقائی -