ورلڈ کلاس پاکستانی باؤلنگ اٹیک ناکام، گوروں نے پھر میدان مارلیا

ورلڈ کلاس پاکستانی باؤلنگ اٹیک ناکام، گوروں نے پھر میدان مارلیا

  

لارڈز (سپورٹس رپورٹر)انگلش کپتان ایان مورگن اور بلے باز جوئے روٹ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ جوئے روٹ نے 89ااور کپتان ایان مورگن نے68رنز بنائے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 252کا ہدف 47ویں اوور میں چھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی اننگ میں اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب پاکستان کی جانب سے فاسٹ باولر محمد عامر نے دوسری گیند پر ہی انگلینڈ کے ان فارم بلے باز جیسن روئے کو بولڈ کر کے پویلین واپس بھجوا دیا۔ اس کے بعد دوسرے بلے باز ایلیکس ہیلز بھی 14رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد مورگن اور روٹ نے اننگ کو سنبھال لیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا۔ان کے ساتھ عماد وسیم نے بھی نصف سنچری بنائی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑی آوٹ ہونے پر 251رنز بنا ئے۔سرفراز احمد 105رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ وہ پہلے وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے لارڈز میں سنچری بنائی۔یہ ان کے کیریئر کی دوسری ون ڈے سنچری ہے۔عماد وسیم شاندار 63 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم کے اوپنرز اور مڈل آرڈر نے انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے پہلے 3 کھلاڑی صرف 2 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم ایک ، شرجیل خان , کپتان اظہر علی , حسن علی اور یاسر شاہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم 30اور شعیب ملک 28نے سرفراز کا ساتھ دیا لیکن وہ بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووڈ اور ووکس نے دو دو جبکہ لیام پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -