وورسیسٹرشائر کلب نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر میگل کمنز کی خدمات حاصل کر لیں

وورسیسٹرشائر کلب نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر میگل کمنز کی خدمات حاصل کر لیں

لندن (این این آئی)وورسیسٹرشائر کلب نے کاؤنٹی چمپئن شپ کے آخری تین میچز کیلئے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر میگل کمنز کی خدمات حاصل کر لیں۔ کمنز کو جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر کائل ایبٹ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ٗ جنوبی افریقہ نے ایبٹ کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں طلب کر دیا تھا۔ وورسیسٹرشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو روہڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ کمنز باصلاحیت باؤلر ہیں، ان میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے، امید ہے کہ وہ کلب کوفتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی