سمیع اسلم کا متنازعہ آؤٹ،ناصر حسین اور مائک آتھرٹن کی تنقید

سمیع اسلم کا متنازعہ آؤٹ،ناصر حسین اور مائک آتھرٹن کی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لارڈز لندن (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف لارڈ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سمیع اسلم کو متنازع فیصلے پر آؤٹ قرار دینے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور مائک آتھرٹن بھی بول پڑے ۔ سابق انگلش کپتان مائیک آتھرٹن اور ناصر حسین نے تھرڈ امپائر کی طرف سے سمیع اسلم کو آؤٹ قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور اس فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو ہاٹ سپاٹ پر کوئی نشان نظر آیا ہے اور نہ ہی گیند کی ڈائریکشن تبدیل ہوئی تھی۔۔ سمیع اسلم نے دوسرے ون ڈے میچ میں کرس ووکس کی اٹھتی ہوئی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند کیپر کے گلوز میں گئی۔ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کیچ آؤٹ کی اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے رد کردیا تو انگلش کپتان نے ریویو لیا۔تھرڈ امپائر نے ہاٹ سپاٹ پر کوئی نشان نظر نہ آنے کے باوجود ’سنیکو‘ کی ہلکی آواز پر سمیع اسلم کو آؤٹ قرار دیا۔