آئرلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان روبی کین کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آئرلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان روبی کین کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان روبی کین نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو عمان کے خلاف شیڈول انٹرنیشنل فرینڈلی میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔ 36 سالہ کین نے 1998ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں 2002ء میں ورلڈ فٹ بال کپ، 2012ء اور 2016ء یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں بھی ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کین نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل فٹ بال سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں اور میں ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔