(ن) لیگ پانامہ لیکس کو ’’دفن ‘‘کر نا چاہتی ہے

(ن) لیگ پانامہ لیکس کو ’’دفن ‘‘کر نا چاہتی ہے
 (ن) لیگ پانامہ لیکس کو ’’دفن ‘‘کر نا چاہتی ہے

  

اہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو ’’دفن ‘‘کر نا چاہتی ہے مگر انکو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ‘ پیپلزپارٹی ستمبر پر کر پشن اور حکومتی پا لیسوں کے خلاف سڑکوں پر ہوگی ‘الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے معاملے میں حکومت کی رفتارانتہائی سست ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نوازشر یف کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے میں ہم بھی اپوزیشن جماعتوں کیساتھ کھڑے ہے اور آئندہ ماہ سے سڑکوں پر ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی تحقیقات کے بغیر ختم ہونا پاکستان کی سب سے بڑی بد قسمتی ہو گی اور پھر شاید کبھی ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہ ہوسکے اس لیے ہر صورت اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر ا نکو کسی صورت معافی نہیں دی جاسکتی ۔

مزید :

صفحہ اول -