سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میں سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بلے باز

سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میں سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا ...

  

لارڈ لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔ یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز جب بیٹنگ کیلئے آئے تو گرین شرٹس مشکلات سے دوچار تھی اور 2 کے سکور پر اس کے تین ٹاپ آرڈر بلے باز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے، انہوں نے ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، سرفراز کیریئر بہترین 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد عادل رشید کی گیند کا نشانہ بنے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -