پاکستانی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد کارنامہ

پاکستانی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد کارنامہ

لارڈ لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا، 10 سے کم سکور پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد چوتھی اور چھٹی وکٹ میں ففٹی پلس کی شراکت داری قائم کی۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 کے سکور پر پاکستان کے ٹاپ تھری بلے باز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر سرفراز احمد اور بابراعظم کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار 64 رنز بنے، اس کے بعد سرفراز اور عماد وسیم کے درمیان چھٹی وکٹ میں 77 قیمتی رنز بنے، یہ ون ڈے کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 10 سے کم سکور پر تین وکٹیں کھونے کے بعد چھوتی اور چھٹی وکٹ میں ففٹی پلس کی شراکت داری قائم کی ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی