پہلی دفعہ مکس مارشل آرٹس مقابلے لاہور میں منعقد ہونگے

پہلی دفعہ مکس مارشل آرٹس مقابلے لاہور میں منعقد ہونگے

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایمپکیٹ سپور ٹس پروڈکشن کے زیر اہتمام مار شل آر ٹس (ایم ایم اے ) کیج فا ئٹنگ کے مقابلوں کاانعقاد ہور ہا ہے۔ یہ مقا بلے آج سے واپڈا سپور ٹس کیمپلکس لاہور میں ہونگے، مکس مار شل آر ٹس (ایم ایم اے ) کیج فا ئٹنگ میں پاکستان کے صف اول کے فائٹرز کے علاوہ افغانستان کے فائٹرز بھی شامل ہورہے ہیں۔ مکس مارشل آر ٹس میں پاکستان کی طر ف سے بشیر احمد، علومی کر یم ، احمد مجتبی ، وقار عمر ، شمس الرحمان ، اویس شاہ ، عالمگیر خان کے علاوہ دیگر فائٹرز شر کت کر ر ہے ہیں۔ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد پاکستان کے امیج بیرون ملک بہتر بنانا ہے ۔ ایمپکیٹ سپور ٹس پروڈکشن نے اس امید کا اظہار کے ہم اگلی دفعہ مقابلوں میںیورپ، ایران اور امر یکہ سے مکسڈ مارشل آر ٹس کے پروفشنلزفا ئیٹرز بھی شامل ہوں گئے اور اس بارے میں انہوں نے پاکستان آنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔واپڈا سپور ٹس کیمپلکس لاہور میں شام پانچ بجے ان مقابلوں کا اہتمام ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -