سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم سے ملاقات ،باہمی تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم سے ملاقات ،باہمی تعلقات اور مشرق وسطی کی ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات، مشرق وسطی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک اور دیرینہ دوست ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دوستی مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ سعودی وزیر دفاع نے قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام وزیراعظم نواز شریف تک پہنچایا۔

مزید : صفحہ اول