7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
اسلام آباد( آن لائن ) 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری بھی ہیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ویں ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ آئندہ برس ستمبر 2017ء میں اسلام آباد یا کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گے جن میں پاکستان سمیت، بھارت، سری لنکا، ملائیشیاء، تھالی لینڈ، سنگا پور، کمبوڈیا، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، نیپال، افغانستان، مالدیپ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مردوں کی ٹیم چیمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کرے گی جبکہ پاکستانی خواتین ٹیم دو ہزار گیارہ سے دو ہزار پندرہ تک کانسی کا تمغہ حاصل کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس اپریل میں چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے کیمپ لگایا جائے گا جس میں تیس مرد اور تیس خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔