ریکارڈ ٹکس کو لیکشن نواز شریف کی حکومت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے :پرویز رشید

ریکارڈ ٹکس کو لیکشن نواز شریف کی حکومت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے :پرویز ...

  

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے گرتے ہوئے اداروں کو دوبارہ مستحکم کیا۔ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کئے جو نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت اطلاعات سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنے تھا کہ عمران خان بتائیں خیبرپختونخواہ کے عوام ان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتے۔ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار کیلئے عمران خان ریفرنڈم کیلئے ووٹ مانگتے تھے، جبکہ نوازشریف نے گرتے ہوئے اداروں کو دوبارہ مستحکم کیا ہے۔ عمران خان کے جھوٹے الزامات پرسوں دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -