پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کی کتاب ’’لاہور ٹو لندن‘‘ کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کی کتاب ’’لاہور ٹو لندن‘‘ کی لارڈز ...
 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کی کتاب ’’لاہور ٹو لندن‘‘ کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لارڈز (راجہ اسد علی خان) پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین یونس احمد کی خود نوشت ’’لاہور ٹو لندن‘‘ کی تقریب رونمائی لندن میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران بڑی تعداد میں مہمانوں نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ نمایاں شخصیات میں سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، نسیم اشرف، سابق کرکٹر نسیم الغنی، پی جے میرے، شبیر جمالی، قیصر احمد شامل تھے۔ اس موقع پر یونس احمد نے بتایا کہ انہوں نے اس کتاب میں بعض استعمال کی سستی چیز اور دلچسپ واقعات کو رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ کو بعض افراد نے ذاتی غرض کی خاطر تختہ مشق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کتاب کی پاکستان میں لاہور جاکر رونمائی کریں گے اور قارئین جان سکیں گے کہ ملکی اور بین الاقوامی دوروں کے دوران ٹیم کی کارکردگی اور بعض کھلاڑیوں کی ذاتی عناد کے باعث ملک کے سب سے مقبول کھیل کو کتنا نقصان پہنچا۔ سابق صدر مشرف نے یونس احمد کی کتاب حاصل کی اور ان کی کاوش کی تعریف بھی کی۔