شام کے معاملے پر روس کے ساتھ معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں ، جان کیری

شام کے معاملے پر روس کے ساتھ معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں ، جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شام کے معاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے مگر ہمیں اس میں کوئی جلدی نہیں ہے ہم تحمل سے کام لیں گے اوراس کا حل نکالیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہناتھا کہ ان کی جنیوامیں روسی ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی مثبت اورسود مند رہی مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
تاکہ شام کے مسئلے کا جلد ازجلد حل نکالاجاسکے ،جان کیری کا کہنا تھا کہ تیکنیکی ٹیموں کے رمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چندروزتک جاری رہیگی۔

مزید :

عالمی منظر -