جرمنی، برلن کے مشہور دروازے پر دائیں بازو کے افراد کا مہاجرین مخالف مظاہرہ،تارکین وطن کی بے دخلی کا مطالبہ

جرمنی، برلن کے مشہور دروازے پر دائیں بازو کے افراد کا مہاجرین مخالف ...

برلن(این این آئی)دائیں بازو کے کئی افراد نے برلن کے مشہور برانڈن برگ گیٹ پر مظاہرہ کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرین گیٹ پر چڑھ گئے اور انہوں نے وہاں سے مہاجرین مخالف بینرز لہرائے، جن پر درج تھا’’سرحدیں محفوظ کرو، مستقبل محفوظ کرو‘‘ جرمنی کے بہت سے دائیں بازو کے حلقے مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ علاقوں سے یورپ اور جرمنی میں پناہ کے متلاشیوں کی آمد کے خلاف ہیں۔ ’آئیڈینٹٹی موومنٹ‘ نامی اس تنظیم پر جرمنی کے سکیورٹی ادارے 2012سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر