پاناما لیکس پر اپوزیشن متحدتھی ،عمران خان نے جلدی کی ،مولا بخش چانڈیو

پاناما لیکس پر اپوزیشن متحدتھی ،عمران خان نے جلدی کی ،مولا بخش چانڈیو

کندھ کوٹ(اے این این) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں تمام اپوزیشن متحد تھی،عمران خان نے تحریک شروع کرنے میں جلدی کی۔کندھ کوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں کبھی بھی گڈگورننس نہیں آسکتی ،کراچی اور حیدر آباد کے بعد کشمور اور جیکب آباد میں بھی گڈ گورننس نظر آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر تمام اپوزیشن پارٹی متفق تھی ، ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پرآنے کی بات کی تھی،عمران خان نے پہلے ہی تحریک احتساب شروع کردی، ہمارے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر