پاکستان چین اقتصادی راہداری کانفرنس اور نمائش آج اسلام آباد میں ہوگی

پاکستان چین اقتصادی راہداری کانفرنس اور نمائش آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان چین اقتصادی راہداری کانفرنس اور نمائش (آج) پیر سے اسلام آباد میں ہوگی‘ کانفرنس کا مقصد منصوبے کے تحت کاروباری مواقعے کی تلاش اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری کانفرنس اور نمائش (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد منصوبے کے تحت کاروباری مواقعے کی تلاش اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے اور کانفرنس میں تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقعے سے آگاہ کیا جائے گا۔ کانفرنس میں توانائی منصوبوں کی نمائش اور ان سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر