جنوری 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی ‘ محمد یونس ڈاگا

جنوری 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی ‘ محمد یونس ڈاگا

لاہور(آئی این پی) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگا نے کہا ہے کہ جنوری 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی ‘سرکلر ڈیٹ 329 ارب جو سال کے آخر تک 310 ارب رہ جائیگا‘بھارت کے متنازعہ بجلی گھر ریتلے، کشن گنگا کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں جا رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویومیں وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگا نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا‘2018 میں بجلی کی طلب 25000 میگاواٹ اور پیداوار اس سے کہیں زیا دہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشن گنگا اور ریتلے ڈیم پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، بھارت کے متنازعہ بجلی گھر ریتلے، کشن گنگا کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں غازی گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کررہے ہیں جس سے اور بھی بہت آسانی ہوجائیگی جہاں تک سرکلر ڈیٹ کا تعلق ہے تو سرکلر ڈیٹ 329 ارب روپے ہے اور رواں ماہ کے آخر تک 310 ارب ہو جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر