آؤٹ آف ٹرن پرموشن کیس، 14ایس پیز کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری

آؤٹ آف ٹرن پرموشن کیس، 14ایس پیز کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14ایس پیز کوگریڈ17میں ڈی ایس پی کے عہدہ پر تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اختر حیات لالیکا کو ڈی آئی جی سے ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے۔ ایس پی کے عہدہ سے واپس ڈی ایس پی بننے والوں میں محمد عمر ورک، امیر تیمور، نعیم الحسن خان، فیصل گلزار، رائے ضمیر الحق، شاہد رزاق قریشی، عجاز شفیع، رانا شاہد پرویز، محمد قاسم خان، اویس ملک، طاہر مقصود،کرامت اللہ ملک، سید مختار حسین شاہ،فاروق احمد، منصور ناجی، راجہ بشارت محمود، امجد محمود قریشی، محمد ممتاز، سید جماعت علی بخاری، مسرور احمد، نسیم چوہدری، امتیاز سرور، کفایت اللہ شامل ہیں۔ آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پولیس افسران کو ڈی ایس پی رینک کی تقرری دی جائے۔تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے اعلی حکام سے منظوری لی ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق افسران کو آوٹ آف ٹرنْ پروموشن دی گی تھی۔

تنزلی

مزید :

صفحہ آخر -