آزادی ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی، عوام کا شاندار استقبال،لوگ سیلفیاں بناتے رہے

آزادی ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی، عوام کا شاندار استقبال،لوگ سیلفیاں بناتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (اے این این )آزادی ٹر ین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئی، سٹیشن پر سپیکر اسمبلی راحیلہ حمید درانی و دیگر نے خیر مقدم کیا، 14اگست سے خیبر پختون خواہ ،پنجاب ،سند ھ سے روانہ ہو تی ہوئی آزادی ٹرین کے بلوچستان کی سر زمین کوئٹہ پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا ، پورا علاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،اس موقع پر سینکڑوں نو جو ان بچے اور بچیا ں بھی ٹرین کو دیکھنے کے جمع ہو گئیں اور اپنی حسب روایت لوگ سلفیاں بنا تے رہے۔ اس مو قع پر سپیکر راحیلہ حمید درانی نے ٹرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین سے نہ صرف جشن آزاد ی کے متعلق عوام میں شعور پیدا ہو گا بلکہ چاروں صوبوں کے درمیان محبت کا ایک اور لہر بھی پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم ٹرین انتظامیہ اور جشن آزاد ی کے سلسلے میں ٹرین کا نہ صرف خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ منتظیمن کو شاباش دیتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -