کوئٹہ،ہسپتال میں داخل دومریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق

کوئٹہ،ہسپتال میں داخل دومریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق

  

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور مزید 2مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ طبی عملہ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں داخل دونوں مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق مستونگ جبکہ دوسرے کا کوئٹہ سے ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عباس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی پی سی آر مشین خراب ہے جس کے باعث مریضوں کے ٹیسٹ کراچی سے کرائے جاتے ہیں اور ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں 4سے 5روز لگتے ہیں جو پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ امور حیوانات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیرسے متعلق آگاہی مہم جاری ہے، گزشتہ روزتک تقریباً ایک لاکھ 75ہزارجانوروں کا علاج کیا گیا اور 15سے زائد اضلاع میں اسپرے مہم اور متاثرہ جانوروں کا علاج جاری ہے جبکہ کانگو وائرس کے تدارک کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔واضح رہے کہ رواں برس ملک بھرمیں کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -