سی پیک منصوبے کے تحت ہسپتا ل اور سکول تعمیر کئے جائینگے،اہلیہ چینی سفیر

سی پیک منصوبے کے تحت ہسپتا ل اور سکول تعمیر کئے جائینگے،اہلیہ چینی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کی بیگمات نے لاہور میں خواتین کے چھاتی کے سرطان کے ہسپتال کی تعمیر میں مدد دینے کیلئے چینی سفارتخانے کی عملی حمایت سے اتوار کو چیرٹی شو کا انعقاد کیا ، چھاتی کے سرطان کے اس سب سے پہلے ہسپتال کا تعمیراتی کام امسال اکتوبر میں شروع ہو گا اور اسے صاحب ثروت افراد اور رضا کار تنظیموں کی طرف سے دیئے جانیوالے عطیات کے ذریعے دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ، چینی سفیر کی اہلیہ مادام باؤجی چنگ نے اس موقع پر اخبار نویسوں کے ساتھ مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں صحت او ر تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں ، اس قسم کی کمیونٹی نوعیت والی سروسز چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کا حصہ ہیں ، اس تقریب کا اہتمام بین الاقوامی غیر ملکی خواتین کی تنظیم (آئی ایف ڈبلیو اے ) اور اسلام آبادکی وزارت خارجہ کے افسران کی بیگمات کی تنظیم نے مشترکہ طورپر کیاتھا ، اس موقع پر ملبوسات ، دستکاریاں اور آئی ٹی سے متعلقہ اشیاء رکھی گئی تھیں تا کہ ان کے ذریعے ہسپتال کیلئے عطیات اکٹھے کئے جا سکیں ، مہمانوں کی کشش کیلئے متعدد چینی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے اپنے سٹالز قائم کئے ، ایک ہفتہ جاری رہنے والے چیرٹی بازار کے دوران دونوں ممالک کے روایتی آلات موسیقی سے لیس پاک چین بینڈ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، افوا کی صدر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تقریب کے خصوصی پہلوؤں اور مقاصد پر روشنی ڈالی جن کا مقصد ہسپتال کی جلد تعمیر میں مدد کرنا ہے ۔

اہلیہ چینی سفیر

مزید : صفحہ آخر