بلوچستان کے15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
کوئٹہ(اے این این)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم(آج) سوموار سے شروع ہوگی۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق15 اضلاع میں کوئٹہ، پشین، ڑوب، زیارت،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،موسیٰ خیل، خضدار، لسبیلہ،جھل مگسی اور شیرانی شامل ہیں۔انسداد پولیومہم کیلئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مہم میں15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔