فہد ملک قتل کامرکزی ملزم بیرون ملک فرارہوتے ہوئے گرفتار
اسلام آباد ( اے این این ) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ٗ پولیس نے قتل میں ملوث مر کزی ملزم راجہ ارشد کو بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو افغانستان جاتے ہوئے طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی پوچھ گچھ میں راجہ ارشدنے بیان دیا کہ وہ افغانستان کے ذریعے یورپ جا نا چاہتا تھا ، پہلے چمن کے ذریعے بارڈر کراس کرنے کی کوشش کی اور اب طور خم بارڈر پر پکڑا گیا۔راجہ ارشد نے قانون نافذ کرنے والوں کو بتایا کہ اس کا پاسپورٹ منسوخ تھا، نام ای سی ایل پر تھا، اسی لیے افغانستان کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ارشد کو آج ہی اسلام آباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔
فہدملک قتل کیس