بچوں کو اغوا کر کے اعضا بیرون ملک فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

بچوں کو اغوا کر کے اعضا بیرون ملک فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے بچوں کو اغوا کر کے ان کے اعضا بیرون ملک فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ذڑائع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم شہاب پاکستانی سفارت خانہ میں ملازم رہ چکا ہے اور ملزم کا گروہ پاکستان سے بچوں کو اغوا کر کے انڈیا لیجاتا تھا جہاں سے بچوں کے اعضا نکال کر انہیں واپس پاکستان بھجوا دیا جاتا تھا ۔ایف آئی اے نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ ملزم کو ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -