رواں سال کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلہ میں 70دہشتگرد ہلاک ہوئے

رواں سال کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلہ میں 70دہشتگرد ہلاک ہوئے

لاہور(رپورٹ :محمد یو نس با ٹھ) رواں سال کے دوران سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ اب تک 70سے زائد دہشت گرد مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں ،ان میں 20ایسے دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے سے زائد ہے تا ہم قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی مطلوب ہونے کے باوجود انہیں تاحال گرفتار نہیں کر سکے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران 36سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ۔حکومت پنجاب نے مناواں کے علاقہ میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد محمد زبیر کے سر کی قیمت 25 لاکھروپےِ ، عتیق الرحمن کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے عبد الوہاب کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے پنجا ب بھر میں کا رروا ئی کر تے ہوئے مذ ید ایسے10دہشتگردوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے ۔آئی جی پولیس پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کو انتہائی مطلوب 20دہشتگردوں ،سر کی قیمت والوں ،خطرناک مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔اس وقت لاہور سمیت پنجاب میں پولیس کو انتہائی مطلوب 20دہشتگردوں ،سر کی قیمت والے انتہائی خطرناک مجرموں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد اشتہاری موجود ہیں محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں ،سر کی قیمت والے دہشتگردوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوائی ہے جن میں انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ان دہشتگردوں کا مکمل ریکارڈ ،مقدمات کی تفصیل اور حلیے بھی پولیس افسران کو بھجوائے گئے ہیں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ میں 7خواتین بھی شامل ہیں ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سب سے بڑی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مطیع الرحمن کی ہے جو سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر حملے سمیت دہشتگردی کے 5مقدمات میں مطلوب ہے ۔50لاکھ روپے سر کی قیمت والے 5دہشتگردوں میں منصور ،قاری احسان الحق ،رانا محمد افضل ،قاری عبید اللہ اور کمانڈر طارق امیر شامل ہیں ۔سمیع اللہ کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے ،20لاکھ روپے سر کی قیمت والے دہشتگردوں میں محمد ہارون ،محمد طیب ،فیاض احمد ،اکرام اللہ ،قاری محمد یاسین ،ضیا اللہ ،اطہر عباس ،نفیس الرحمن ،تنویر احمد اور روزہ دین شامل ہیں ۔10لاکھ روپے تک سر کی قیمت والے 8دہشت گردوں میں نور الامین ،عبد الحمید ،وٹو ،بلال ،نادر ،رانا نعیم ،عبد الطیف ،محمد رفیق ،علی رضوان اور سید الرحمن شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر