جہاز میں مسافروں کا کیبن لگانے کا فیصلہ ، حادثے کی صورت میں اسے علیحدہ کیا جا سکے گا

جہاز میں مسافروں کا کیبن لگانے کا فیصلہ ، حادثے کی صورت میں اسے علیحدہ کیا جا ...
جہاز میں مسافروں کا کیبن لگانے کا فیصلہ ، حادثے کی صورت میں اسے علیحدہ کیا جا سکے گا

  

یوکرائن (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوکرائن کے ایک انجینیئر نے ہوائی سفر کو زیادہ محفوظ بنانے کا تصور پیش کر دیا۔ حادثے کی صورت میں جہاز کا مسافروں کا کیبن علیحدہ ہو کر بحفاظت زمین پر اتر آئے گا۔ ولادی میر ٹاٹارینکو ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر گزشتہ تین برس سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے منصوبے کی ایک ویڈیو اینی میشن جاری کی ہے۔ جہاز میں مسافروں کا کیبن لگایا جائے گا اور کسی حادثے کی صورت میں اسے ایک بٹن دبا کر علیحدہ کر دیا جائے گا۔ کیبن پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت زمین پر یا پانی کی سطح پر اتر آئے گا۔ پائلٹ کی حفاظت کے لیے کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اس ڈیزائن کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -