انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ‘ تیاری کی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا‘ طالبات

انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ‘ تیاری کی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا‘ طالبات

ملتان( سٹاف رپورٹر) انٹری ٹیسٹ ہونا چاہئیے ‘ تیاری کی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا‘ انٹری ٹیسٹ نہیں ہونا چاہئیے ‘یہ غیر ضروری ہے ‘ ان خیالات کا اظہارزکریا یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ دینے کے لئے آنی والی طالبات نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘طالبات مہوش ‘نسرین ‘ بانو ‘ مریم نے کہا کہ ہم تیاری کر کے آئی ہیں ‘ ہمیں کوئی فکر نہیں ہے ‘ انٹری ٹیسٹ اچھا رہا ہے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ہم نے نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگی ہیں کہ اس امتحان میں بھی ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر دے ‘ہمیں پوری امید ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں ہم کامیاب ہونگی ‘ انہو ں نے مزید کہا کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث مشکلات پیش آئی ہیں‘راستے میں جگہ جگہ پانی جمع تھا‘طالبات فاطمہ ‘ نگہت اور نور نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کی ہے جس طرح میٹرک اور ایف ایس سی میں بھرپورتیاری کی تھی ‘ اسی طرح انٹری ٹیسٹ کی بھی بھرپور تیاری کی ہے ‘راتوں کو جاگ کر سٹڈی کی ہے‘ سجدوں میں اللہ تعالی ٰ سے دعائیں مانگی ہیں کہ اس بار بھی ہمیں کامیابی عطا فرمائے ‘انہوں نے مزید کہا کہ انٹری ٹیسٹ ویسے نہیں ہونا چاہئیے ‘ طلباوطالبات میٹرک اور ایف ایس سی میں بہت اچھے مارکس حاصل کرتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ میں آکر رہ جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے ‘ اس لئے ہم سمجھتی ہیں کہ انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ہے۔

طالبات

مزید : ملتان صفحہ آخر