میونسپل کارپوریشن اور جنرل بس سٹینڈ کے50سے زائد ملازمین کی ترقیاں

میونسپل کارپوریشن اور جنرل بس سٹینڈ کے50سے زائد ملازمین کی ترقیاں

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) 20 سال سے ترقیوں کے منتظر میونسپل کارپوریشن اور جنرل بس اسٹینڈ کے 50سے زائد ملازمین کو ترقیاں دے دی گئی ہے اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن فاروق ڈوگر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی ، ٹی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

او فنانس ناصر نثار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن ، ٹی ایم ایز ، جنرل بس اسٹینڈ پر کام کرنیوالے 50سے زائد ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔ 25چونگی کیڈر کو 11سے 14ویں سکیل جبکہ جنرل کیڈر کو بھی ترقیاں دی گئی ہیں۔ ڈی پی سی میں سجاد اصغر ہاشمی کو 16ویں سکیل سے 17ویں سکیل میں ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں سپرنٹنڈنٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعینات کردیا گیا ہے مذکورہ سیٹ پر 14ویں سکیل کے عابد محمود کام کر رہے تھے جن کا کیس بھی ڈی پی سی میں زیر بحث لایا گیا لیکن عابد محمود ٹی ایم اے اور میونسپل کارپوریشن ملازم نہ ہونے کے باعث ترقی نہیں پا سکے۔ عابد محمود سپرنٹنڈنٹ کی خالی آسامی پر کام کر رہے تھے۔ 16ویں سکیل کے عزیز احمد کو 17ویں سکیل میں ترقی دی گئی ہے جبکہ اوکٹرے کیڈر سے لیا گیا سکیل واپس لے لیا گیا ہے جبکہ فاروق خان کو 16ویں سے 17ویں سکیل میں ترقی دے دی گئی ہے اور سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن موسی پاک ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے۔ ذوالفقار ، ارشد محمود، زاہد محبوب، رضا گیلانی کو 14ویں سکیل سے 16میں ترقی دے دی گئی ہے۔14جونئیر کلرک کو سنیئر کلرک جبکہ 5نچلے کیڈر سے جونئیر کلرک بنا دیا گیا ہے۔ انسپکٹر چونگی حاجی عبدالخالق کو اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جنرل بس اسٹینڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر ٹرمینل فیس عبدالطیف کو اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ 22چونگی محررز کو سنیئر محرر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر فاروق ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملازم سمجھتا ہے کہ وہ ترقیوں سے محروم رہ گئے ہیں وہ اپنی درخواست اور کوائف فراہم کرے آئندہ ہونے والی ڈی پی سی میں ان کے کیسز کو زیر بحث لایا جائے گا اور قانون کے مطابق ترقیاں دی جائیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -