گیس لوڈشیڈنگ ‘ پریشر میں کمی کا سلسلہ برقرار ‘ بیشتر علاقوں میں فراہمی مکمل بند
ملتان(خبر نگار خصوصی) ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جا ر ی۔با ر ش کی و جہ سے لا ئنو ں میں پا نی آ نے لگا ۔شہر کے بیشتر علا قو ں میں گیس مکمل بند۔ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
بحران پیدا کیا ہو اہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے، گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ۔سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں شالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ گجرکھڈا،حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آباد ۔سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ چائے کا کپ بھی بنایا جاسکے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا پڑ تا ہے۔