وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرامین کی انٹری ٹیسٹ کے موقع پر عدم شرکت‘ میڈیا نے دوران بریفنگ اعتراض اٹھا دیا

وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرامین کی انٹری ٹیسٹ کے موقع پر عدم ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین طلبا وطالبات کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے موقع پرتقریب میں نہیں آئے جس پر میڈیا نے بریفنگ کے دوران اعتراض اٹھا دیا‘اس پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر روبینہ ترین نے کہا کہ وائس چانسلر مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے ‘ اگر اس پر کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو بتایا جائے ‘دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ ایک خفیہ ادارے نے حکومت کو رپورٹ بھجوائی ہے کہ وی سی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جان بوجھ کر یونیورسٹی کے اہم فنکشن میں شرکت نہیں کرتے ‘ انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں بھی وہ نہیں آئے تھے ‘ بی اے ‘ بی ایس سی کے رزلٹ میں بھی نہیں آئے اور اب میڈیکل اینڈ ڈینٹل انٹری ٹیسٹ میں بھی وہ نہیں آئے اور ہر بار قائم مقام وی سی ڈاکٹر روبینہ ترین تقریب میں شرکت کرتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر