میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بعض طالبات پریشان ‘ والدین تسبیح کرتے رہے

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بعض طالبات پریشان ‘ والدین تسبیح کرتے رہے

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی میں طلبا وطالبات کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر طلباوطالبات کے والدین سمیت لواحقین متفکر نظر آئے ‘ بعض والدین اپنی بیٹیوں کے لئے تسبیح کرتے رہے ‘ اس موقع پر بعض طالبات بہت پریشان نظر آئیں کہ نجانے انٹری ٹیسٹ کیسا ہوگا؟‘ایک طالبہ امتحانی سنٹر میں داخل ہوتے ہوئے رو رہی تھی جس کو اس کے بھائی نے تسلی دی کہ ’’اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھو‘ بہتری ہوگی‘‘

مزید :

ملتان صفحہ آخر -