ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی ‘ 2 ماحولیاتی انسپکٹرز کو سرنڈر کرکے سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری
ملتان(سپیشل رپورٹر )ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ملتان علی عمران اور 2ماحولیات انسپکٹرز کو سرنڈر کر کے سیکرٹریٹ رپورٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ڈی او ماحولیات اور دونوں انسپکٹروں کی خدمات فوری طور پر ضلعی حکومت سے واپس لے کر او ایس ڈی کے لاہور رپورٹ کر نے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈی سی او نے مذکورہ اہلکاروں کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی ہے ۔نادر چٹھہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد ادریس کو ڈی او کا اضافی چارج سونپ دیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر محمد عمران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مختلف فیکٹریوں کو ڈی سیل کیا تھا۔