تحریک انصاف پانامہ لیکس کے مسئلے پرپیچھے نہیں ہٹے گی ‘ شاہ محمود

تحریک انصاف پانامہ لیکس کے مسئلے پرپیچھے نہیں ہٹے گی ‘ شاہ محمود

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انکی جماعت پانامہ لیکس کے مسئلے پر پیچھے نہیں ہٹے گی اور نہ ہی کرپٹ عناصر کو کسی قسم کی رعایت دی جائیگی ۔ شریف فیملی کو اپنا سرمایہ وطن میں واپس لانا ہوگا ۔ وہ گزشتہ روز پیپلز سرائیکی پارٹی کے سربراہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ملک ذوالنورین بھٹہ سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والوں اور قومی پرچم کو نذر آتش کرنیوالوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے بھی مجرم ہیں ‘ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر ادارے میں اربوں روپے کے گھپلے ہو رہے ہیں ‘ کوئی پکڑنے والا نہیں بلکہ مالی بد عنوانیوں کی نشاندہی کرنیوالوں کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے بظاہر علیحدگی کا اعلان کرنیوالوں کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا ۔ تحریک انصاف نے 3 ستمبر کو شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک مارچ اور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینا ہے ۔ انہوں نے کہا حکمران بلدیاتی اداروں کی بحالی اور انہیں بے اختیار بنانے میں مخلص نہیں ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -