حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے، ٹوچی خان

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے، ٹوچی خان

  

میلسی(نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی ہی سیاسی کارکن کی نمائندہ جماعت (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہے۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں جہاں اپنے منتخب نمائندوں کو عزت دی وہاں کارکنان کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ ان خیا لات کا اظہار ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پی پی پی جنوبی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی محمو د حیات عرف ٹوچی خان نے پیپلز سیکرٹریٹ میلسی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نئی تنظیم سازی کررہی ہے تنظمیں افراد سے بنتی ہیں اکیلا انسان کچھ نہیں ہوتا ،۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں اگر وہ مخلص ہوتی تو آج پنجاب میں بلدیاتی نمایندے با اختیار ہوتے۔پی پی پی پی کی از سر نو تنظیم سازی کی جارہی ہے جس میں نوجوانوں کو زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔ اسی سلسلہ میں ضلع وہاڑی کی تنظیم سازی کے لئے 6ستمبر کو ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں قیادت کا جا کر کارکنان سے ملاقات کرنا اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو کارکنان کی آراء کو ترجیح دیتی ہے۔،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستاں پپیلز پارٹی نے فیصلہ کیاکہ تنظیم سازی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی اس موقع پر خان عبدالقادر خان کھچی ،چوہدری بلال احمد ایڈوکیٹ ،چوہدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ ،شیخ عبدالجبار ،چوہدری عطاء محمد ،ملک محمد جمیل ،زبیدہ ملک ،شازیہ پروین ،رانا محمد امجد ،اللہ بخش سومرو ،راؤ مختیار حسین ،راؤ خالد ،راؤ شرافت ،محمد رفیق ہانسوی نے بھی خطاب کیا اس موع پر محمد رب نواز خان گوانس ،زبیر خان گوانس ،محمد اشرف ،راؤ محمد نواب خان ،فدا حسین سولنگی ،شیخ محمد آصف عرف پاڈا ،منور بشیر کمبوہ شیخ ظہیر احمد سمیت کثیر تعدا میں کارکنان موجود تھے ۔

ٹوچی خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -