ڈکیتی، چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا جلال چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ڈکیتی، چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا جلال چوک پر احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران گلگشت ملتان کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف جلال چوک پرتاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس احتجاجی مظاہرہ میں خادم حسین ،اعظم عاصم ،ندیم ،یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز گلگشت(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کی مارکیٹوں میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے تاجر سخت عدم تحفظ کاشکار ہوگئے ہیں ۔پولیس کاگشت نہ ہونے کی وجہ سے گلگشت میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے ۔بے رشوت کے ملتان کے تھانوں میں کوئی کام نہیں ہوتا ۔افسران A-Cدفتروں میں آرام فرما رہے ہوتے ہیں اورتاجر آئے روزلٹ رہے ہوتے ہیں ۔تاجر برادری وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ملتان میں ہونے والی چوری اورڈکیتیوں کی وارداتوں کافوری نوٹس لے اورنااہل اورکرپٹ SHOاورDSPکوفوری طورپر معطل کیاجائے ورنہ حالات کی خرابی کی تمام ترذمہ داری مقامی انتظامیہ پرعائد ہوگی ۔اس احتجاجی مظاہرہ میں اعظم فہیم ،فیضان ،جاوید ،عاصم ،ولید ،ناصر ،عبدالسلام ،اعجاز ،عارف ودیگر نے بھرپور شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -